News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں 300فلسطینی شہید، 250 اسرائیلی ہلاک
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
اسرائیل اور حماس
News Views > دنیا > اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں 300فلسطینی شہید، 250 اسرائیلی ہلاک
دنیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں 300فلسطینی شہید، 250 اسرائیلی ہلاک

Published اکتوبر 8, 2023 Tags: Featured اسرائیل اور حماس
Share
SHARE
اسرائیل اور حماس ایک بار پھر لڑ رہے ہیں۔ حماس نے اسرائیل پر اچانک حملہ کیا اور اسرائیل نے فضائی حملوں کے ذریعے جواب دیا۔

اب تک کم از کم 300فلسطینی اور 250 اسرائیلی ہلاک اور 1100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، یہ لڑائی خطے میں کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے بعد ہوئی ہے۔

یہودی آباد کار مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے اشتعال انگیز دورے کر رہے ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مسلح شاخ جسے القسام بریگیڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کی جارحیت کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے اپنے منصوبے "آپریشن الاقصیٰ فلڈ” کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور آبادکاروں کے تشدد کو روکنے کے لیے لڑ رہی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس نے تنازع کا آغاز کیا ہے اور وہ اس وقت تک حملے جاری رکھے گا جب تک حماس کو ‘کمزور’ نہیں کیا جاتا۔

امریکہ، اقوام متحدہ اور دیگر ممالک جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حملے کو "قابل فخر آپریشن” قرار دیا اور کہا کہ یہ قابضین کے خلاف مزاحمت اور مسلح کارروائیوں کے میدان میں ایک نیا صفحہ ہے۔

ایرانی قانون سازوں نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں ‘اسرائیل کے خاتمے’ اور ‘فلسطین کا خیر مقدم’ کے نعرے بھی لگائے۔

ایران کے عوام بھی اسرائیل پر حملے کا جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

فلسطینی علاقے میں اے ایف پی کے ایک صحافی کے مطابق ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر پانچ ہزار سے زائد راکٹ داغے گئے۔

یروشلم میں اے ایف پی کے ایک صحافی نے شہر بھر میں سائرن بجنے کے چند لمحوں بعد راکٹوں کو روکتے ہوئے دیکھا۔

جب حماس کے مسلح ونگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی، جسے اس نے "آپریشن الاقصی فلڈ” کا نام دیا، اسرائیلی فوج نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ پناہ حاصل کریں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے گروپ کے حوالے سے بتایا کہ ‘ہم نے قابض (اسرائیل) کے تمام جرائم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا احتساب کیے بغیر ہنگامہ آرائی کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

ہم آپریشن الاقصیٰ فلڈ کا اعلان کرتے ہیں اور ہم نے 20 منٹ کے پہلے حملے میں 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے۔

اسرائیلی فوج نے ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک خطرے کی گھنٹی بجا دی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ بم وں کی پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔

Iranian people came to streets to support the Palestinian Resistance Forces. pic.twitter.com/yjYFL0cguM

— Iran Observer (@IranObserver0) October 7, 2023


اسرائیلی فوج نے مزید معلومات فراہم کیے بغیر یہ بھی کہا ہے کہ متعدد دہشت گرد غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں گھس آئے ہیں۔

غزہ سے اسرائیلی علاقے میں بڑے پیمانے پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں اور دہشت گرد مختلف داخلی راستوں سے اسرائیلی علاقے میں گھس آئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی اور وسط میں رہنے والوں کو محفوظ علاقوں کے قریب رہنے کی ضرورت ہے اور غزہ کے مضافات میں رہنے والوں کو ایک محفوظ جگہ کے اندر رہنا چاہیے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی افواج غزہ کے اندر کارروائیاں کر رہی ہیں، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کو ان واقعات کے نتائج اور ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Celebration and joy in Tehran's #Palestine Square#Iran pic.twitter.com/b686vJgm7r

— Hosniye🇮🇷 (@Itshosniye) October 7, 2023


دریں اثناء یروشلم پوسٹ نے اسرائیلی فوج کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے "جنگ کے لئے تیار ہونے کی حالت” کا اعلان کیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس حملے میں ایک اسرائیلی خاتون جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروسز نے دعویٰ کیا ہے کہ 60 سالہ خاتون براہ راست حملے کی وجہ سے ہلاک ہوئی۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وسطی اسرائیل میں ایک عمارت پر راکٹ لگنے سے ایک 70 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور ایک اور شخص پھنس گیا ہے۔

ایک اور واقعہ میں ایک 20 سالہ شخص چھرے لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بڑھتے ہوئے تشدد سے نمٹنے کے لیے ایک سکیورٹی اجلاس کا اعلان کیا ہے۔

اس تنازع کی جڑیں 2007 ء سے غزہ کی دیرینہ اسرائیلی ناکہ بندی سے جڑی ہوئی ہیں جب حماس نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔

خطے میں تباہ کن جنگیں ہوئی ہیں، جس میں تازہ ترین اضافہ ستمبر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ہوا ہے۔

اس عرصے کے دوران اسرائیل نے غزہ کے مزدوروں کے لیے سرحد دو ہفتوں کے لیے بند کر دی تھی جس کے نتیجے میں مظاہرے اور جھڑپیں ہوئیں، ناقدین نے سرحد کی بندش کو فلسطینی کارکنوں کے خلاف اجتماعی سزا قرار دیا۔

28 ستمبر کو جب سرحد دوبارہ کھولی گئی تو حالات کچھ دیر کے لیے پرسکون ہو گئے، جس سے غزہ کے 2.3 ملین لوگوں کو امید ملی۔ تاہم، حالیہ راکٹ حملے نے اس تنازعے کو دوبارہ جنم دیا۔

صرف اس سال ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 247 فلسطینی، 32 اسرائیلی اور دو غیر ملکی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں مغربی کنارے میں ہوئیں، جس پر 1967 کے عرب اسرائیل تنازع کے بعد سے اسرائیل کا قبضہ ہے۔

مغربی کنارے میں فوج کے چھاپوں، اسرائیلیوں پر فلسطینیوں کے حملوں اور فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف آبادکاروں کے تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

غیر قانونی بستیوں میں انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزراء کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کے تحت صورتحال کو مزید پیچیدہ بناتی ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اسرائیل اور حماس
Habib Ur Rehman اکتوبر 8, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نگران حکومت پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
Next Article سلطان محمد علی سلطان محمد علی ایشین ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے صدر منتخب

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?