2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے توقعات بڑھنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی پیش گوئی کرنے کے لیے بھی بات چیت میں مصروف ہیں۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، پاکستان اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف کرے گا۔
اسٹار اسپورٹس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کرکٹ پنڈتوں اور ماہرین سے کہا گیا کہ وہ اس بلے باز کی شناخت کریں جس کے بارے میں ان کے خیال میں وہ اس سال کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنائیں گے۔
کئی نامور کرکٹرز نے "شبھمن گل” کو آئندہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی قرار دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی کرکٹ لیجنڈ تھا جس نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستانی کپتان ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہوں گے۔
جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اس اتفاق رائے سے ہٹ کر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی شاید بابر اعظم جیسا کھلاڑی ہوں گے۔
تاہم پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے ایک بار پھر اتفاق رائے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اس اعزاز کے لیے کسی پاکستانی بلے باز کا نام نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بجائے انہوں نے پیش گوئی کی کہ شوبمن گل اس سال کے میگا ایونٹ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2019 کے ورلڈ کپ کے دوران 28 سالہ بلے باز 8 میچوں میں 67.71 کی اوسط سے 474 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے جس کے ساتھ ساتھ 87.77 کا اسٹرائیک ریٹ بھی تھا جس میں خاص طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل تھی۔
