News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
پنجاب
News Views > پاکستان > لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں
پاکستانتازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں

Published ستمبر 19, 2023 Tags: Featured پنجاب بارش
Share
SHARE
لاہور اور پنجاب کے کئی شہروں میں گھنٹوں کی موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور صوبائی دارالحکومت میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے۔

برکات مارکیٹ، گلبرگ، کلمہ چوک اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گھٹنوں تک پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لیسکو کے تقریبا 80 فیڈرز ٹرپ ہوگئے ہیں جس سے گلبرگ، والڈ سٹی، گلبرگ سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

صبح کم از کم ۵ بجے سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ کچھ ترقی یافتہ علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور واسا اور دیگر شہری حکام کہیں نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ زیر آب سڑکوں پر کاریں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں رک گئی ہیں۔

دوسری جانب گارڈن ٹاؤن اور فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، اسکولوں اور دفاتر جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 190 ملی میٹر، ایئرپورٹ ایریا میں 188 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 174 ملی میٹر، گلشن راوی میں 162 ملی میٹر، گلبرگ میں 158 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمران قریشی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع میں ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

عمران قریشی نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور دیگر ریسکیو ادارے اپنے عملے کے ساتھ ساتھ مشینری کو بھی الرٹ رکھیں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل ہلکی سے درمیانی سطح پر بارش کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے کیونکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر رک گئی ہیں۔

آج سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثناء شکر گڑھ، پھول نگر، بورے والا، رینالہ خورد، پتوکی، حافظ آباد، چنیوٹ، ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی اور گرمی اور نمی کا خاتمہ ہوا ہے۔

کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ ہوگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جبکہ کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, پنجاب بارش
Habib Ur Rehman ستمبر 19, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قاضی فائز عیسیٰ ‘پشتون دشمنی کو طول دیتے ہیں’: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا زمینی تنازعہ کیس میں ریمارکس
Next Article کرکٹ لیجنڈ ایڈم گلکرسٹ ایڈم گلکرسٹ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کو سب سے آگے قرار دے دیا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?