News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرہڑتال تیسرے روزبھی جاری،انٹرنیٹ سروس رات گئے سے متاثر، صدر زرداری نے ہنگامی اجلاس بلالیا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرہڑتال تیسرے روزبھی جاری،انٹرنیٹ سروس رات گئے سے متاثر، صدر زرداری نے ہنگامی اجلاس بلالیا
پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرہڑتال تیسرے روزبھی جاری،انٹرنیٹ سروس رات گئے سے متاثر، صدر زرداری نے ہنگامی اجلاس بلالیا

Published مئی 12, 2024 Tags: Featured آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ انٹرنیٹ سروس رات گئے سے متاثر کاروباری مراکز بند ہڑتال تیسرے روزبھی جاری
Share
SHARE

مظفر آباد (ویب ڈیسک): آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتال تیسرے روزبھی جاری ہے جس سے نظام زندگی ٹھپ ہوکررہ گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ ،دکانیں، بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کا میرپور،بھمبراور کوٹلی سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ دوسرےروز بھی جاری ہے۔ تمام قافلے حکومت کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبورکر کے پونچھ کی حدود میں داخل ہوگئے۔ جرائی کے مقام پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔مظاہرین کے پتھراؤ سے اے ایس پی میرپور خاور علی اور تحصیلدار ڈڈیال سردار رضوان لطیف زخمی ہوگئے۔ مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں کشیدگی برقرار ہے۔میرپورڈویژن سمیت آزاد کشمیر بھرمیں انٹرنیٹ سروس رات گئے سے متاثر ہے جس سے شہریوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے حکومت آزادکشمیر نے رینجرز طلب کر لی۔ قانون سازاسمبلی،سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اوراہم سرکاری املاک کی حفاظت کیلئے فوری طور پر رینجرز ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ گزشتہ روز پولیس سے مظاہرین کے تصادم کے بعد حکومت نے رینجرز طلبی کا فیصلہ کیا۔ رینجرز کی گاڑیاں کوہالہ پل سے آزادکشمیر کی حدود میں داخل ہو گئیں۔شہید سب انسپکٹر پولیس عدنان قریشی کی نماز جنازہ قائداعظم اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ سب انسپکٹر عدنان قریشی احتجاج کے دوران سینے پرگولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی پہلے دن سے کوشش ہے شہریوں کو ریلیف دیا جائے، عوامی ایکشن کمیٹی سے جو معاہدہ ہوا تھا ہم خود کو اس کا پابند سمجھتے ہیں، ہمارا پولیس افسر شہید ہوا حکومت نے یقینی بنایا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو، جلاؤ گھیراؤ کے باوجود حکومت نے طاقت کا استعمال نہیں کیا اور تحمل کا مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ہمارا دشمن مکار ہے پبلک سیکورٹی ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے قدم پیچھے نہیں ہٹایا، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، بجلی اور آٹے میں ریلیف دینے کو تیار ہیں، ہمیں ترقیاتی فنڈز کی قربانی دینا ہوگی، جو مطالبات حکومت پاکستان سے منسلک ہیں انہیں وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پرسستی بجلی اورسستے آٹے کی فراہمی کیلئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین مہنگائی،بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اورناقص پالیسیوں کے خلاف مارچ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ بدقسمتی سے اس صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے مگر احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نےکہا ہےکہ ان کی وزیراعظم پاکستان سے گفتگو ہوئی، انہوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔شاہ غلام قادر کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام فریقین آزادکشمیر میں امن وامان قائم کرنے میں کردار ادا کریں، انتظامیہ امن وامان بحال کرنےکے لیے بات چیت کا دروازہ کھولے۔

ادھر صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نےکہا ہےکہ وزیراعظم آزاد کشمیر عقل کُل بنے بیٹھے ہیں، اس کی وجہ سے آج ریاست اور عوام آمنے سامنے ہیں۔چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بجلی،آٹا سستا ہے تو آزاد کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ عوام کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔

جبکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے لیاہے.انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت اورپارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ آزاد کشمیر کے حکمران اتحادمیں شامل پیپلزپارٹی آج اہم فیصلے کرے گی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ, انٹرنیٹ سروس رات گئے سے متاثر, کاروباری مراکز بند, ہڑتال تیسرے روزبھی جاری
Habib Ur Rehman مئی 12, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چائنیز ہیرا پھیری کا پول کھل گیا: چڑیا گھر میں کتوں کو رنگ کرکے پانڈا بناکر رکھا گیا
Next Article رحیم یار خان میں شادی سے انکار پروالدین نے 17 سالہ بیٹی کو زندہ جلا کر مارڈالا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?